واہگہ بارڈر پر پہلی بار سکھ نوجوان پاکستان رینجرز کے دستے میں شامل

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) واہگہ سرحد پر پاکستان رینجرز کے دستے میں پہلی بار ایک سکھ جوان شامل کر لیا گیا۔ امرجیت سنگھ نے گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر ہونے والی روایتی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر بھارتی شہری بھی خوب انجوائے کرتے رہے۔ امرجیت سنگھ نے 2005ء میں پاک آرمی میں شمولیت اختیار کی۔ رینجرز کی وردی سکھ جوان پر خوب جچتی نظر آئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...