سیالکوٹ (نامہ نگار) ہوٹل میں اردن ائیرلائن کا پائلٹ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ تھانہ اگوکی کے علاقہ ڈیفنس روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں اردن ائیرلائن کا پائلٹ احمد دواری اور ائیر لائن عملہ کے 10 ارکان صبح 5 بجے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جہاز لینڈ کرنے کے بعد ہوٹل پہنچے تھے جہاں ناشتہ کے بعد اچانک پائلٹ احمد دواری کودل کی تکلیف ہوئی۔ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق اسے سیالکوٹ میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے پائلٹ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پہنچا دی۔ ہوٹل میں پائلٹ کے کمرہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں جبکہ ہوٹل میں لگے کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہے۔