فیصل آباد: نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا، پولیس کا مقدمہ سے انکار

Jan 09, 2016

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نوکری کا جھانسہ دے کر فیصل آباد میں نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے واقعہ شہر سے باہر ہوا، تفتیش کے بعد مقدمہ درج کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گلشن کالونی فیصل آباد کے 16 سالہ نوجوان محمد قربان کا گردہ نکال لیا گیا جوان بیٹے کا گردہ نکالے جانے پر اہل خانہ پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب ڈاکٹرز نے کہا کہ ان کے بیٹے کا بایاں گردہ ہی غائب ہے، بستر پر موجود محمد قربان کا کہنا تھا محلے کے تین افراد نے اسے اسلام آباد میں نوکری دلانے کا جھانسہ دیا اور گاڑی میں بٹھا کر لے گئے اور راستے میں بے ہوش کردیا، جب اسے ہوش آیا تو وہ ہسپتال میں تھا، کہا گیا وہ بیمار ہے علاج ہو رہا ہے پھر اسے دوبارہ بے ہوش کیا گیا، اسے ہوش آیا تو گھر کے قریب پڑا تھا اور اس کے پیٹ پر پٹی بندھی تھی، نوجوان نے بتایا کہ پتہ نہیں انہوں نے کس چیز کا بدلہ لیا ہے والدہ زرینہ بی بی کا کہنا تھا کہ اس کے بیٹے کا گردہ نکال دیا گیا لیکن پولیس مقدمہ درج کرنے کو تیار نہیں۔

مزیدخبریں