فیس بک پر دوستی، ایک لڑکی کو محبوب مل گیا، دوسری زیادتی کا نشانہ، زبان کاٹنے کی کوشش

اسلام آباد (این این آئی) امریکی خاتون پولیس اہلکار پاکستانی بہو بن گئی، پاکستانی لڑکے کی محبت میں سات سمندر پار سے آنے والی لڑکی نے مسلمان ہو کر نکاح کر لیا۔ شانگلہ کے تاثیر اللہ اور امریکی پولیس اہلکار ارما انجلی کی پہلی ملاقات فیس بک پر ہوئی، پھر دوستی ہوئی جو جلد محبت میں بدل گئی۔ دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ارما انجلی تاسیراللہ کی محبت میں لاس ویگاس سے پاکستان چلی آئی۔ اسلام قبو ل کیا اور دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، نکاح کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔ لیکن دوسری طرف فیس بک محبت کی ایک بھیانک کہانی بھی منظر عام پر آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود ایک پاکستانی لڑکے کی فیس بک پر خانیوال کی لڑکی سے دوستی ہو گئی اور دونوں کے درمیان شادی کے عہد و پیمان بھی ہوئے لیکن لڑکے نے دھوکہ دے کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان شادی کے معاملات بھی طے پا گئے اورگزشتہ روز نکاح خواں اور دیگر مہمانوں کو بھی مدعو کر لیا گیا لیکن جیسے ہی لڑکا پہنچا تو سب کو دیکھ کر مشتعل ہو گیا اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ رشتے داروں کا کہنا ہے کہ لڑکے نے تشدد کے بعد لڑکی کی زبان کاٹنے کی کوشش بھی کی لیکن اسے بچا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق رپورٹ درج کر کے لڑکے کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے تاہم لڑکا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...