جان کیری نے شمالی کوریا کے جوہری دھماکے کا ذمہ دار چین کو ٹھہرا دیا

Jan 09, 2016

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شمالی کوریا کے جوہری دھماکے کا ذمہ دار چین کو ٹھہرا تے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کے نرم رویے کی وجہ سے شمالی کوریا جوہری دھماکہ کر بیٹھا، شمالی کوریا سے متعلق عالمی طاقتوں کو پالیسی بدلنا ہو گی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے چینی حکام پر واضح کیا ہے کہ شمالی کوریا سے متعلق چین کا نرم رویہ کام نہیں آیا۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ چین نے نرم رویہ اختیار کیے رکھا جس کی امریکہ نے بھی حمایت کی تاہم وہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔ شمالی کوریا کو راہ راست پر لانے کے لیے سختی کرنا پڑے گی۔

مزیدخبریں