”کمپنی لاءکا مسودہ ترقی یافتہ ملکوں کے قوانین سامنے رکھ کر تشکیل دیا“

Jan 09, 2016

لاہور (نیوز رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پا کستان کے کمشنر کمپنی لاءطاہر محمود نے کہا کہ کمپنیز لاءکا نیا مسودہ قانون ترقی یافتہ ممالک میں رائج قوانین اور ملکی حالات و ضروریات کے تناظر میں تشکیل دیا گیا۔ ایس ای سی پی کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈرافٹ کمپنیز بل پر مشاورتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمپنیز کے قانون کو از سر نو تشکیل دینے کا مقصد پاکستان میں معیشت کو دستاویزی شکل دینا ، کاروباری اداروں کی مکمل کارپوٹای¿زیشن کرنا اور کاروبار کی رجسٹریشن اور انضباتی قوائد و ضوابط کو آسان بنانا ہے۔ رجسٹرا ر جاوید حسین نے شرکاءکو نئے کارپوریٹ لاءکے مسودہ پر بریفنگ دی ۔



مزیدخبریں