راولپنڈی (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابا ت کے حوالے سے بھر پور تیاری کر رہی ہے ۔ان شا اللہ ! راولپنڈی کی تمام نشستوں پر اُمیدوار میدان میں اُتارے جائیں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیدعارف شیرازی نے کہا کہ کرپٹ لوگوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ۔ افسوس کہ موجودہ اور سابقہ حکمران کرپشن میں ملوث ہیں۔ جو کہ ملک و قوم کے لئے انتہائی بدقسمتی اور بد نامی کا باعث ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں ۔ جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ کرپشن کرنے والے تمام افراد کو بے نقاب کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بلا تفریق اور بلا لحاظ احتساب عوام کی آواز اور وقت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ الحمد للہ !جماعت اسلامی کے پاس صاف ستھری قیادت موجود ہے ۔ پانا مہ پیپرز نے بہت سارے لوگوں کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے اور کرپشن میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بھر پور انداز میں کارروائی کی جائے۔ سید عارف شیرازی نے کہا کہ اگر عوام صاف ستھری اور کرپشن سے پاک قیادت اور نمائند ے چاہتے ہیں تو آنےوالے انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو منتخب کرکے کرپٹ لوگوں کا داخلہ اسمبلیوںمیں بند کیا جائے ۔ جب تک امانت دار اور اللہ سے ڈرنے والے لوگ اقتدار میں نہیں آ ئیں گے ¾ ملک ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر آگے نہیں بڑھ سکتا۔