راولپنڈی (نیوز رپورٹر)نائب امیروصدرمرکز ی الیکشن سیل جماعت اسلامی پاکستان میاں محمداسلم نے کہاکہ کرپشن سے آلودہ اوربددیانت قیادت تبدیلی اوراصلاحنہیں بگاڑ کا باعث بنتی ہے ،جماعت اسلامی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں کرپشن کی گندگی میں لتھڑی ہیں اور انھوں نے اپنی پالیسیوں کے باعث عوام کومایوس کیا ہے ،قوم کےلئے امیدصرف جماعت اسلامی کی دیانت دار اور اہل قیادت ہے ،ووٹ کے قطروں کو سمندربنائیں گے غلبہ اسلام اوراقتدار کےلئے ہماری جدوجہددنیاوی نہیں اللہ کی رضاکےلئے ہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے مقامی ہوٹل میں NA-52کے سیاسی عمائدین کے اعزازمیں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرسیاسی کمیٹی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری ملک محمدرمضان،امیرضلع شمس الرحمن سواتی،جنرل سیکرٹری راجہ محمدجواد،الخدمت کے ضلعی صدرمحمدتاج عباسی،گروپ لیڈرNA-52 خالدمحمودمرزا سمیت دیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا ،نائب امرائے ضلع امتیازعلی اسلم،ظفرالحسن جوئیہ ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت امرائے زون اورسیاسی عمائدین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پرتقریب میں شریک تھی ۔ میاں اسلم نے کہاکہ ہرسیٹ پراپنا امیدوارنامزد کریں گے اور 2018ءکے الیکشن میں جماعت اسلامی ایک مضبوط پارلیمانی قوت بن کرابھرے گی۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ پانامہ لیکس نے ہرپارٹی کی کرپشن کوبے نقاب کردیا صرف جماعت اسلامی ایسی ہے جس کا کسی کرپشن لیکس میں نام نہیں نیکی کوپھیلانے اور برائی کے خاتمے کےلئے حکمرانی ضروری ہے ،شراب کی حرمت کا نفاذ حکومت کے بغیرممکن نہیں انھوں نے کہاکہ پاکستان میں غلبہ اسلام کےلئے اقتدارکا حصول جماعت اسلامی کا مشن ہے ،کارکن میدان میں نکلیں اور پرامن عوامی جدوجہد کے ذریعے انقلاب برپاکریں ووٹ کی پرچی ہماری قوت ہے۔
حکمرانوں نے اپنی پالیسیوں کے باعث عوام کومایوس کیا ،میاں اسلم
Jan 09, 2017