مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار کے انتخابات ،تاجر اتحاد گروپ نے مےدان مار لےا

راولپنڈی (نےوز رپورٹر )مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار کے انتخابات مےںتاجر اتحاد گروپ نے مےدان مار لےا، تمام نشستوں پر کلےن سوےپ کامےابی حا صل کر لی ،ندےم شےخ مسلسل پانچوےں مرتبہ جنرل سےکرٹری منتخب ہو گئے ،تفصےلات کے مطابق ملک شاہد غفو ر پراچہ 224ووٹ لےکر صدر منتخب جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری سہےل نے صرف 95 ووٹ حاصل کئے،جنرل سےکرٹری کی نشست پر ندےم شےخ نے200 ووٹ حاصل کئے اور کامےابی حاصل کی جبکہ ان کے مخاف امےدوار انجم بھٹی صرف 123 ووٹ حاصل کر سکے ۔تاجر اتحاد کی کامےابی پر تاجروں کا جشنِِِ ، ڈ ھول کی تھاپ پرتاجروں کا والہانہ رقص ،ندےم شےخ اور شاہد غفور پراچہ کے حق مےں زبر دست نعرہ بازی۔ الےکشن نتائج کے مطابق سےنئر نائب صدر کی نشست پر مےاں زاہد امداد216 ووٹ لےکر کامےاب ،ہماےوں پوری نائب صدر204،شےخ تنوےر نائب صدر212،صدر الزماں ڈپٹی سےکرٹری جنرل ،ابرار احمد شےخ سےکرٹری نشر و اشاعت222 اور محمد طاہر ہماےوں 203 ووٹ لےکرسےکر ٹری مالےات منتخب ہو گئے ۔راجہ بازار انجمن تاجران کے انتخابات کے لئے پولنگ صبح 10بجے سے 4بجے تک جاری رہی اور تاجروں نے جوش و خروش سے انتخابی مہم مےں حصہ لےا اور نتائج کا اعلان ہوتے ہی تاجروں نے ندےم شےخ نے کندھوں پر اٹھا لےا اور پورے بازار کا چکر لگاےا ،اس موقع پر حامےوں سے خطاب کرتے ہوئے ندےم شےخ نے کہا کہ ہماری فتح حق اور سچ کی فتح ہے ،تاجروں نے اپنے باشعور ہونے کا ثبوت دےدےا ،ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمےشہ تاجروں کے مسائل حل کروائے اور آئندہ بھی تاجروں کے تمام مسائل حل کروائےں گے،راجہ بازار کے تاجروں نے جس اعتماد کا اظہار کےا ہے اس پر انکے شکرگزار ہےں اور تعمےر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن