ن لیگی کارکن سمیعہ چوہدری کی موت حادثاتی قرار

لاہور(آن لائن)لاہورپولیس نے مسلم لیگ ن کی کارکن سمیعہ چوہدری کی موت کو حادثاتی قرار دے کر مقدمہ خارج کردیا۔ سمیعہ چودھری کی لاش 27 نومبر کو چنبہ ہا ﺅس کے ایک کمرے سے ملی تھی۔پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ اور خاوند کےبیان کی روشنی میں مقدمہ خارج کردیا گیا ہے ، فرانزک رپورٹ میں قرار دیا گیا تھا کہ سمیعہ کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے۔سمیعہ چودھری کی ہلاکت کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا ۔
موت حادثاتی

ای پیپر دی نیشن