بوکے (رائٹرز) افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے دوسرے بڑے شہر بوکے میں سکون ہے۔ فوجی چلے گئے بونس اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے دو روز سے فوجیوں نے غدر برپا کر دیا تھا اور اس بغاوت میں دیگر علاقوں کے فوجی بھی شامل ہوئے تھے۔ جس کے بعد حکومت اور فوج میں مذاکرات کے بعد ڈیل ہوئی تھی۔ احتجاج کرنے والے فوجیوں نے وزیر دفاع الین رچرڈ ڈونواہی کو یرغمال بنا لیا تھا جس کے 2 گھنٹے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ جمعہ کو فوجیوں نے اس شہر پر قبضہ کیا تھا۔
آئیوری کوسٹ: باغی فوجیوں کا حکومت سے معاہدہ، یرغمالی وزیر دفاع کو رہا کر دیا
Jan 09, 2017