استنبول (نیوزڈیسک) ترکی میں حکومت نے فوج میں تعیناتی کے تمام اختیارات اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔ اس حوالے سے ہنگامی طور پر 3 احکامات جاری کئے گئے۔ جنرل سٹاف میں کیڈرز کی تعیناتی کا اختیار بھی وزارت دفاع کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں فورس کمانڈر کی تعیناتی کے عمل کا آغاز جنرل سٹاف کی تجویز سے ہوتا تھا تاہم سرکاری گزٹ میں شامل نئے احکامات کے مطابق اب اس کا تعین وزارت دفاع کی تجویز پر کیا جائیگا۔ پہلے جنرل اور ایڈمرل کیڈر کی تعیناتی کی تجویز بھی جنرل سٹاف کرتا تھا جس کو حتمی تعیناتی سپریم ملٹری کونسل کے سالانہ اجلاس میں کی جاتی تھی۔ یہ اختیار بھی اب وزارت دفاع کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید 8390 سول سرونٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وزارت انصاف کے 1699 افراد کو معطل کیا گیا۔
ترکی: نئے احکامات‘ حکومت نے تمام فوجی تعیناتیوں کا اختیار حاصل کر لیا
کمانڈر‘ جنرل‘ ایڈمرل کے کیڈرز کی تعیناتیاں وزارت دفاع کو منتقل‘ مزید 8390 سول سرونٹس معطل
استنبول (نیوزڈیسک) ترکی میں حکومت نے فوج میں تعیناتی کے تمام اختیارات اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔ اس حوالے سے ہنگامی طور پر 3 احکامات جاری کئے گئے۔ جنرل سٹاف میں کیڈرز کی تعیناتی کا اختیار بھی وزارت دفاع کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں فورس کمانڈر کی تعیناتی کے عمل کا آغاز جنرل سٹاف کی تجویز سے ہوتا تھا تاہم سرکاری گزٹ میں شامل نئے احکامات کے مطابق اب اس کا تعین وزارت دفاع کی تجویز پر کیا جائیگا۔ پہلے جنرل اور ایڈمرل کیڈر کی تعیناتی کی تجویز بھی جنرل سٹاف کرتا تھا جس کو حتمی تعیناتی سپریم ملٹری کونسل کے سالانہ اجلاس میں کی جاتی تھی۔ یہ اختیار بھی اب وزارت دفاع کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید 8390 سول سرونٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وزارت انصاف کے 1699 افراد کو معطل کیا گیا۔
ترکی/ فوجی تعیناتیاں