لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلے باز یونس خان اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پوزیشن بہتر بنالی ۔ یونس خان کی تنزلی ہوئی تھی اور وہ 14 ویں نمبر پر چلے گئے تھے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ اظہرعلی نے کارکردگی کی بدولت چھٹی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ بدستور پہلے، بھارتی ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے روٹ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے اور آسٹریلیا کے وارنر پانچویں نمبر پرہیں۔اظہرعلی کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقہ کے ڈی ولیئرز اور ہاشم آملہ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ کوئنٹن ڈی کوک آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیںجبکہ مصباح الحق 25 ویں نمبر پر موجود ہیں، اسد شفیق کا نمبر 23 اور سرفراز کا نمبر 24 ہے۔ باؤلنگ کی درجہ بندی میں پاکستان کا کوئی باؤلرسرفہرست دس باؤلرز میں شامل نہیں لیکن وہاب ریاض 5 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈپانچویں سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ تیسرے سے چوتھے، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ایشون اور جدیجا پہلی اوردوسری پوزیشن پرہیں۔یاسر شاہ 17 ویں، راحت علی 33 ویں، ذوالفقار بابر38، عمران خان 47، سہیل خان 50 اورمحمد عامر 56 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان، وہاب ریاض کی ترقی، مصباح الحق، اسد شفیق کی تنزلی
Jan 09, 2017