شہریار خان نے احمد شہزاد کی سلیکشن کے لئے کلین چٹ دے دی

لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کے مشکل دن ختم ہونے کو ہیں۔ نوجوان بلے باز کی قومی ون ڈے کپ میں عمدہ کارکردگی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا دل نرم کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا پی سی بی کے چئیرمین نے انہیں سلیکشن کیلئے کلین چٹ دے دی ہے۔ وہ رواں سال ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کو دستیاب ہوں گے۔ اس معاملے میں سلیکشن کمیٹی کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ احمد شہزاد کے رویے کو بنیاد بنا کر انہیں قومی ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔ احمد شہزاد نے پاکستان ٹیم کیلئے 31 جنوری 2016 کو نیوزی لینڈ کیخلاف اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ تین جولائی 2015 کو سری لنکا کیخلاف احمد شہزاد نے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اوپننگ بلے باز 25 مارچ 2016 کو آسٹریلیا کیخلاف آخری مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیطرف سے ایکشن میں نظر آئے تھے۔ احمد شہزاد نے حال ہی میں ہونیوالے ون ڈے کپ میں حبیب بینک کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں 653 رنز سکور کیے انکی قیادت میں حبیب بینک نے ٹائٹل بھی جیتا وہ فائنل میں میں آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ اس کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود انہیں ریجنل ون ڈے کپ کے لئے لاہور کی ٹیموں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...