فیصل آباد: لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کے چچا قاتلانہ حملہ میں زخمی، ہسپتال داخل

فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی) قاتلانہ حملے میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل کا حقیقی چچا زخمی ہو گیا ملزمان فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فیصل آباد شہر کے صدر و حلقہ پی پی 69کے رکن صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل کا حقیقی چچا میاں عاشق علی جو گزشتہ روز ٹی چوک ڈجکوٹ روڈ پر واقع اپنی کباڑ شاپ میں موجود تھا موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد آ گئے اور انہوں نے آتے ہی میاں عاشق علی پر اسلحہ تان لیا۔ میاں عاشق نے ملزمان کو ڈاکو سمجھتے ہوئے غلے سے رقم نکال کر دینے کی کوشش کی مگر ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کےلئے شہر بھر کی ناکہ بندی کروا دی۔ واضح رہے اس سے قبل ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے والد پر بھی قاتلانہ حملہ کی کوشش کی گئی تھی مگر وہ بال بال بچ گئے تھے جس کے ملزمان تاحال پکڑے نہیں جا سکے۔
چچا زخمی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...