بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی حدیں پارکر دیں: برطانوی، کینیڈین ارکان پارلیمنٹ

مظفرآباد (صباح نیوز) برطانیہ اور کینیڈا کے ممبران پارلےمنٹ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی حماےت کردی ہے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، مقبوضہ وادی کی صورتحال اس وقت انتہائی سنگین ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں پار کر دیں، روزانہ سینکڑوں افرا شہید اور زخمی ہو رہے ہیں، ہزاروں کو نابینا کر دیا گیا، اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں، خطے میں پائیدار امن کے لئے ان قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے ،کشمیری نوجوان بھارتی مظالم کو سوشل میڈیا پر اجاگر کر کے دنیا کو باور کروائیں، یہ بات آزادکشمیر یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر ممبر یورپی پارلیمنٹ مس جولی واٹ، مسٹرکین سٹون ممبر ایگزیکٹو بورڈ الائنس فار پیس کینیڈا نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
مظالم

ای پیپر دی نیشن