حکومت عوامی خدمت کے سفر کوکامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے،بیگم شاہدہ قدیر

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سینئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی خدمت کے سفر کوکامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے اور اسی عوامی خدمت کے صلے میں وہ آئندہ 2018ءکے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔جاری بیان میں بیگم شاہدہ قدیر نے مزید کہاکہ عمران خان حالیہ بلدیاتی انتخابات میںشکست سے سبق سیکھیں،عوام کی خدمت ہی عبادت،سیاست دنیا کی سب سے اہم اور قیمتی چیز ہے،آج لوگ بے ہودہ قسم کی سیاست میں مشغول ہو گئے ہیں، ملک سے سنجیدہ سیاست ختم ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن