سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریرمیں تمام رکارڈ موجود ہونے کا ذکرکیا تھا۔لوگوں کو حتمی یقین ہوجائے گا کہ مریم نواز ہی ان کمپنیوں کی مالک ہے۔ نوازشریف اپنےحلف کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوئے ان کے پاس عہدے پررہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں دوہزار گیا میں اسحاق ڈار کے بیان حلفی کو رد نہیں کیاگیا۔ حدیبیہ پیپرملز کیس نوازشریف کی عدم موجودگی پرختم ہواتھا۔ رقم تحفے کے ذریعے واپس لائی گئی ۔ منی لانڈرنگ سے متعلق اسحاق ڈار کا بیان موجود ہے۔ وزیرا عظم نے جو منی ٹریل دکھائی وہ فراڈ ہے۔ دبئی میں بیچی گئی رقم کا منی ٹریل نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عجاز چوہدری کا کہنا تھاکہ کیس عوام کی عدالت میں بھی لیجا چکے ہیں ۔ موٹو گینگ کیخلاف عدالت میں اور کیا ثبوت دیں۔ فیصلہ عدالت میں ہوگا یا پھر سڑکوں پر۔