کیبل نیٹ اورانٹر نیٹ کی خطرناک الجھی تاریں

ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ کئی جگہ تاروں کے گچھے آپس میں گڈ مڈ ہیں جنھیں دیکھ کر پہلا خیال یہی آتا ہے کہ شاید بجلی فراہم کرنے والے ادارے کا عملہ اپنا کام درست طور پر انجام نہیں دے رہا مگر وہ بھی تاروں کو اس حال میں دیکھیں تو اپنا سر پیٹ کر رہ جائیں۔ اگر اس معاملے میں تھوڑی سی تحقیق کی جائے تو پتا چلتا ہے کہ یہ تو بجلی کی تاریں نہیں بلکہ کیبل ، ٹیلیفون یا انٹرنیٹ کی تاریں ہیں جو آپس میں الجھی ہوئی ہیں۔ایک تو اس طرح کا منظر آنکھوں کو بالکل بھَلا نہیں لگتا دوسرا ان تاروں کو اکثر کھمبوں اور بجلی کی تاروں کے ساتھ ہی غیرقانونی طور پر گزارا جاتا ہے جو کہ ایک خطر ناک عمل ہے اور اس کی وجہ سے آئے دن حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ شہری حکام اس طرف بھی دھیان دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیبلز اور انٹرنیٹ یا ٹیلیفون کی تار بجلی کی تاروں سے الگ رہیں۔ اس طرح کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے کی نہ صرف پیش بندی کی جاسکتی ہے بلکہ اگر احتیاط کی جائے تو عوام جانی اور مالی نقصانات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔( نبیل احمد، کراچی)

ای پیپر دی نیشن