جناح ایئر پورٹ سے جدہ جانے والا پاکستانی شہری گرفتار ‘ ڈھائی کلو ایمفی ٹامیننامی منشیات کا پائو ڈر برآمد

کراچی (خبر نگار) َپاکستان کسٹمز پرئوینٹو کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈیپاچرلاؤنج پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ ایر بلوکی پروازPA170 سے جدہ سعودی عرب جانے والے پاکستانی شہری امتیاز علی کے سوٹ کیس کی تہہ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 2.4 کلوایمفی ٹامیننامی منشیات کا پاوڈر برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ برآمد شدہ ایمفی ٹامیننامی منشیات کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں مالیت دو کروڑچالیس لاکھ روپے ہے، کسٹمز حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملوث گروہ اور سہولت کاروں کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن