اسلام آباد(آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو موسم سرما میں سر کرنے ماونٹ ایورسٹ بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔محمد علی سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سرما میں بغیر آکسیجن سر کر کے عالمی ریکارڈ بنانا چا ہتے ہیں۔ اب تک سر توڑکوششوں کے باوجود موسم سرما میں دوبارہ سر نہیں کیا جا سکا۔دنیا کی مشکل ترین چوٹی نانگا پربت کو موسم سرما کے دوران سر کر کے عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد علی سدپارہ نے ماونٹ ایورسٹ نیپال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماونٹ ایورسٹ میں گزشتہ دو روز سے موسم خوشگوار ہے۔