آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ ورام اپ میچز ،پاکستان نے نیمبیا کو شکست دیدی

Jan 09, 2018

کرائسٹ چرچ (آئی این پی) آئی سی سی انڈر19 کر کٹ ورلڈ کپ کے ورام اپ میچز میںپاکستاننے نیمبیا کو 190رنز سے شکست دیدی۔ نیمبیا کی ٹیم 298رنز ہدف کے تعاقب میں 107رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد طحہ نے3،3 محمد موسیٰ نے2،ارشد اقبال اور سلما ن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کرائسٹ چرچ میں وارم اپ میچز سے قبل روایتی رقص پیش کیا گیا ۔ پریکٹس میچ میں پاکستانی جونیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم 49.5اوورزمیں297رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے محمد محسن خان 102 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ریٹائرڈ آوٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں محمد طحہ56اور علی زریاب 51رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ہدف کے تعاقب میں کمزور حریف نیمبیا 31 ویں اوور میں صرف 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

مزیدخبریں