تیسری قومی پنچک سلت چیمپئن شپ 12 جنوری سے شروع ہو گی

Jan 09, 2018

کبیروالا(نامہ نگار)پنجاب پنچک سلت ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ حسن ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ساجد خان کی نگرانی میں پنجاب ٹیم کے ٹرائلز میونسپل کمیٹی کبیروالا کے سبزہ زار میں منعقد ہوئے جس میں ساہیوال ،سرگودھا ، لاہور ،فیصل آباد،ملتان ،ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ٹرائلز نتائج کے مطابق محمد چاند،انعام اللہ ،ذوالقرنین ،عثمان نذیر،پرویز اختر،محمد ماجد خاں،عمر ربی بھٹی،رانا حارث،رانا غلام مصطفےٰ،رانا سرفراز،رانا محمد وسیم،شاہد ندیم ،صائم شاہ،آفاق احمد ،حسیب شاہ،میثم تیمار،علی حسن ،شرجیل احمد،،ندیم شہزاداور محمد عمیر کو پنجاب ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ گرلز ٹیم کےلئے امیمہ حسن،فاطمہ حسن ،ماہ نور ،گل احمر،مہوش،شانزہ،خالدہ ،حنا اور ثمرہ احمد کا چناﺅ کیا گیا ہے ۔مذکورہ ٹیم گجرات میں 12،13اور14جنوری کوہونےوالی تیسری قومی پنچک سلت چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔

مزیدخبریں