اسلام آباد(آئی این پی)متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے منفی اثرات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر پڑنا شروع ہو گئے۔ٹی ٹین لیگ سے پی ایس ایلفرنچائیز مالکان کو پر کشش اسپانسر شپ کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے، اسپانسرز نے توقعا ت پوری نہ کیں تو ٹیموں کے نقصان کا تخمینہ بڑھ گیا۔فرنچائیز مالکان نے اپنی نظریں پاکستان کرکٹ بورڈ پر لگا لیں، پاکستان سپر لیگ سیکرٹریٹ وعدے کے مطابق فرنچائیز کی معاونت کرنے میں بھی ناکام ہو گیا۔ معتبر دار ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن6ہفتے بعد شروع ہونے والا ہے اس میگا ٹورنمنٹ کے لئے تمام 6فرنچائیزرز اپنی تیاریاں شروع کر رکھی ہیںلیکن فرنچائیز مالکان کو پر کشش اسپانسر شپ کے حصول میں مشکل پیش آ رہی ہے بتایا جا رہا ہے کہ امارات میں حال ہی میں کھیلی گئی غیر معروف ٹی 10لیگ کے منفی اثرات پی ایس ایل پر پڑنا شروع ہو گئے ہیں 22فروری سے شارجہ اور دوبئی میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے متعدد مالکان کا دعویٰ ہے کہ ابھی تک انہیں توقعات کے مطابق اسپانسر شپ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔