پشاورائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن اور آئس بھرے کیپسول برآمد

Jan 09, 2018

پشاور(بیورورپورٹ)اینٹی نارکاٹکس فورس خیبرپختونخوا نے باچا خان انٹر نیشنل ائیرپورٹ پشاور سے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن اور آئس بھرے کیپسول برآمد کرلئے اسی طرح پشاور موٹروے ٹول پلازے پر مسافر گاڑی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیااینٹی نارکاٹکس ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز نجی ائیرلائن کے ذریعہ شارجہ جانے والے مسافر حضرت غنی کے پیٹ سے ہیروئن اور آئس بھرے 150 کیپسول برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ، اسی طرح موٹروے پشاور ٹول پلازہ پر مسافر گاڑی میں سوار راولپنڈی کے رہائشی جہانزیب محمود کے قبضہ سے 2 کلو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں یارک ٹول پلازہ پر ٹرک نمبر ٹی 0104 کے خفیہ خانو سے 42 کلو گرام چرس برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور فتح خان ساکن کراچی کو گرفتار کرلیا گیا، بیان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف سی این ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

آئس کیپسول برآمد

مزیدخبریں