یوفون نے افغانستان میں کالنگ کے لئے سب سے کم قیمت متعارف کرادی

Jan 09, 2018

لاہور( پ ر) یوفون اپنے وعدے 'تم ہی تو ہو' پر قائم رہتے ہوئے اپنے صارفین کے رابطوں کی ضروریات کی تکمیل کے لئے انتہائی باسہولت خدمات کی فراہمی کے ذریعے مناسب قیمت کے ساتھ بدستور منسلک رکھنے پر عمل پیرا ہے۔ یوفون کی غیرمعمولی آفر کی اس بات سے توثیق ہوتی ہے کہ یوفون کے صارفین اب اتصالات افغانستان کے تمام نمبروں پر صرف 0.11 روپے بشمول ٹیکس فی سیکنڈ کے حساب سے کال کرسکتے ہیں۔ یہ پاکستان میں کسی بھی ٹیلی کام آپریٹر کی جانب سے سب سے کم ریٹ ہیں جس کے تحت افغانستان میں انٹرنیشنل ڈائریکٹ کالز کی جاسکتی ہیں۔ یہ سہولت صرف یوفون کے افغانستان میں منسلکہ ذیلی نیٹ ورک پر قابل عمل ہے۔

مزیدخبریں