کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس588.13 پوائنٹس کے اضافے سے 43112.12 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں95 ارب42 کروڑ23 لاکھ51 ہزار482 روپے کا اضافہ رونما ہوا تاہم تجارتی حجم میں2 ارب4کروڑ54 لاکھ45 ہزار263 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں96 لاکھ61 ہزار980 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے روزپیر کو پی ایس ایکس میںتیزی کا رجحان برقراررہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس588.13 پوائنٹس کے اضافے سے42600، 42700، 42800، 42900، 43000 اور 43100 کی چھ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 43122.12 پوائنٹس پر بندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں302.96 پوائنٹس کے اضافے سے21760.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں335.39 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں679.32پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس306.92پوائنٹس کے اضافے سے 16976.19پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس60.82پوائنٹس کی تیزی سے20818.11پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس168.89پوائنٹس کے اضافے 21323.66پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر394کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے295کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،78کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر27کروڑ 6لاکھ 11ہزار900حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم11 ارب55کروڑ53 لاکھ82ہزار 931روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 88کھرب 87ارب77 کروڑ64 لاکھ89ہزار535روپے سے بڑھ کر 89کھرب 83ارب 19کروڑ88 لاکھ 41ہزار17روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ4 کروڑ 36لاکھ 89ہزارحصص کا کاروبار ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی 100 انڈیکس 43 ہزار کی نفسیاتی حدعبور کرگیا
Jan 09, 2018