ہرارے(سپورٹس ڈیسک )سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر مکھایا نتینی نے کہا ہے کہ ان کا زمبابوے کے باؤلنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور الزام لگایا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے دباؤ ڈالا۔زمبابوے بورڈ نے مکھایا نتینی کو باؤلنگ کوچ مقر کرتے ہوئے ان سے دو برس کیلئے جنوری 2016 میں معاہدہ کیا تھا جس کی مدت تقریباً ختم ہو چکی تھی ان انہوں نے زمبابوین بورڈ پر الزامات عائد کر دیے ہیں۔زمبابوین باؤلنگ کوچ مکھایا نتینی نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ سچ ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہونا چاہتے تھے لیکن زمبابوین بورڈ نے ان پر عہدہ چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا ۔
'استعفیٰ نہیں دینا چاہتا تھا، زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دبائو ڈال کر لیا' مکھایا نتینی
Jan 09, 2018