آئندہ الیکشن میں الزامات کی سیاست چمکانے والے منہ چھپاتے پھریں گے: عرفان ڈاہا

خانیوال(خبرنگار) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماحاجی عرفان احمد خان ڈاہا نے کہاکہ میاں نوازشریف نے چار سال میں تعمیروترقی کے حوالے سے ملک وقوم کا رخ بدل دیا ہے۔چاروں طرف تعمیروترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے اورعوام اس کے ثمرات سے بھرپور استفاد ہ کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ میاںنوازشریف کوعوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکا۔وہ گزشتہ روز لاہور سے مسلم لیگ(ن) سٹی کے نائب صدر عامرسعید سے فون پر بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاںشہبازشریف کے وژن کے نتیجہ میں پورے صوبہ میں صحت اورتعلیم کے شعبوںمیں انقلاب برپا ہے عا م لو گوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کاجادو دھرنا گر وپ کے سرچڑھ کر بولے گا۔انہوںنے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ آئندہ الیکشن کی بھرپور تیاری کریں مسلم لیگ(ن) الیکشن2013 سے بھی زیادہ عوامی حمایت وتائید سے اقتدار میں آے گی ۔آئندہ الیکشن میں تعمیروترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے اورالزامات کی سیاست چمکا نے والے منہ چھپاتے پھیریں گے۔
عرفان ڈاہا

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...