پشاور(بیورو رپورٹ ) کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کے کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ ہائی کورٹ نے مولانا صوفی محمد کی رہائی کے احکامات جاری کردئیے۔ ان کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ نے مولانا صوفی محمد کو 7 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ مولانا صوفی محمد پر تھانہ کبل اور تھانہ سیدو شریف میں دو مقدمات درج ہیں۔ مولانا صوفی محمد کیخلاف 30 جولائی 2009 کو ایف آئی آر درج اور4مارچ 2010 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مولانا صوفی محمد کو حکومت کیخلاف تقریر اور دیگر مقدمات پر گرفتار کیا گیا تھا۔