مری(نامہ نگار خصوصی) ملکہ کوہسار مری شدید سردی کی لپیٹ میں دوپہر ڈھلتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے ملک بھر سے سیاح مری میں برفباری دیکھنے کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں لیکن چند دن پہلے ہونے والی ہلکی برفباری کے بعد مری کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے میں برفباری نہ ہونے کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ جنوری کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں شدید برفباری بھی متوقع ہے ۔شدید سردی کے باعث سیاحوں اورمقامی لوگوں نے گرم مشروبات کافی ،چائے ،سوپ اور ڈرائی فروٹ کا استعمال شروع کردیا ہے ،مال روڈ سمیت دیگر تما م سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش دیکھنے کو آرہاہے سیاح مری میں برفباری کی دعاکرتے نظر آئے بڑی تعدادمیں سیاحوں کی مری آمد کے باعث تاجروں کا کاروبار بھی خوب چمک گیا ہے ۔
مری شدید سردی کی لپیٹ میں ،درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا
Jan 09, 2018