حسن ابدال ( نامہ نگار) نواحی علاقے حصار کے رہائشی نذیر احمد ولدمحمد اسلم نے ڈی ایس پی حسن ابدال کو درخواست دی کہ میںگذشتہ روز بسلسلہ روزگار معمول کے مطابق ٹیکسلا گیا ہوا تھا جبکہ میرے اہل خانہ موضع چکڑہ میں عزیز کی تیمارداری کے لیے گئے ہوئے تھے کہ دن تقریباً 11بجے کے قریب نامعلوم افراد میرے گھر کی دیوار پھلانگ کر صحن میں داخل ہوئے اور کمروں کے تالے توڑ کر گھر سے 4تولے کے طلائی زیورات ، رقم مبلغ 60ہزار روپے اور 10ہزار روپے مالیت کے کپڑے لیکر فرار ہو گئے ۔متاثرہ شخص نے اس سلسلے میں ڈی ایس پی حسن ابدال سے قانون کے مطابق کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔