سرگودھا(نامہ نگار) پیر حمید الدین سیالوی نے وزیر مملکت برائے مذہبی امور سے وضاحت طلب کرلی ہے کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے نواز شریف کا ساتھ دینا ہے یا ہمارا‘ جس پر پیر امین الحسنات نے ایک دن کی مہلت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر امین الحسنات نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ وہ پیر حمید الدین سیالوی کے حکم پر مستعفی ہونے کےلئے تیار ہیں مگر 6 جنوری کو نواز شریف کے جلسہ کوٹ مومن میں پیر امین الحسنات نے اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ ہم 1985ءسے ان کیساتھ ہیں اور ان کا ساتھ نہیں چھوڑینگے۔ ذرائع کے مطابق اس تقریر کے بعد پیر حمید الدین سیالوی نے ان سے وضاحت طلب کی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں یا کہ نواز شریف کا جس پر پیر امین الحسنات نے ایک دن کی مہلت مانگ لی ہے۔
وضاحت