قلم اور قرطاس سے وابستہ لوگ مہذب معاشروں کا سرمایہ افتخار ہیں: ناز بٹ

لاہور (لیڈی رپورٹر) ورلڈ کالمسٹ کلب ویمن ونگ کی مرکزی صدر‘ معروف شاعرہ‘ ناز بٹ نے کہا ہے کہ کتاب بیزار معاشرے مردہ کہلواتے ہیں۔ قاری اور کتاب کا تعلق بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ قلم اور قرطاس سے وابستہ لوگ مہذب معاشروں کا سرمایہ افتخار ہیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر معیاری ادب تخلیق ہو رہا ہے۔ جہاں صادق جذبوں کے اظہار کا راستہ روکا جاتا ہے وہ معاشرے متعفن ہو جاتے ہیں۔ جس قلم کار کواپنے قلم کی توقیر اور اس کے تقدس کا پاس نہیں تاریخ اسے فراموش کر دے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن