عمران خان میرا کو شادی کا پیغام بھجوائیں، گلالئی کا مشورہ

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنماء عائشہ گلا لئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب اور میرا کی حرکتوں میں گہری مماثلت ہے اس لئے وہ میرا کو شادی کا پیغام بھجوائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی عمران خان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور انہوں نے صرف پرپوزل ہی بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ ان کی اور میرا کی عادتیں کافی ملتی جلتی ہیں ۔ اس لئے عمران خان کو ایک خاتون کی ذاتی زندگی خراب کرنے کی بجائے میرا کو پرپوزل بھیجنا چاہئے اور نکاح شیخ رشید سے پڑھوانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن