پٹنہ (صباح نیوز) بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادیو کو جیل بھیجے جانے کی خبر سن کر انکی اکلوتی بہن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ بہار لالو پرساد یادیو کی اکلوتی اور بڑی بہن گنگوتری دیوی کافی عرصے سے علیل تھیں جب انہیں بھائی کی گرفتاری اور سزا کی خبر دی گئی تو انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔ گنگوتری دیوی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
لالو پرساد / بہن