الیکشن کمشن کا 15 جنوری کے بعد حلقہ بندیوں‘ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے پندرہ جنوری کے بعد حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے الیکشن کمشن میں بابر یعقوب فتح محمد سیکرٹری الیکشن کمشنکی زیر صدارت حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی نظرثانی سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ شماریات کے ممبران حبیب اللہ خان اور محمد سرور گوندل کے علاوہ الیکشن کمشن اور محکمہ شماریات کے متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ سیکرٹری الیکشن کمشن نے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے حوالے سے اب تک کیے گئے اقدامات اور محکمہ شماریات کی طرف سے مطلوبہ نقشوں اور دیگر دستاویزات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیااور محکمہ شماریات کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ محکمہ شماریات کے افسران نے الیکشن کمشن کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور یقین دہانی کروائی کہ نقشوں اور دیگر دستاویزات میں جو کمی بیشی پائی گئی ہے اس کی درستگی اور فراہمی کو دس جنوری سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔سیکرٹری الیکشن کمشن نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ تمام مطلوبہ ڈیٹا اور نقشے کی صوبائی حکومتوں اورمحکمہ شماریات کی فراہمی کے بعد پندرہ جنوری سے شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...