ملک کے بیشتر حصوں میں شدید سردی سکردو میں جھیلیں جم گئیں

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا راج برقرار ہے، سکردو میں جھیلیں جم گئیں۔ استور میں درجہ حرارت منفی 10، کالام میں منفی 8اور قلات میں منفی 5 تک گر گیا۔ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند پیر کو بھی چھائی رہی۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مزید گر گیا۔ سکردو میں شدید سردی پڑ رہی ہے جس کے باعث جھیلیں جم گئیں، سیاح پہنچ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق استور میں پارہ منفی 10، اسکردو منفی 8، دیر منفی 6اور قلات میں منفی 5ریکارڈ گیا۔ملک کے دیگر شہروں میں سردی کا راج ہے، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت ایک، لاہور 6، پشاور 4اور کراچی میں 14ڈگری رہا۔ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، مکران ڈویژن، بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...