;سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس وکیل کی درخواست پر سماعت آج تک ملتوی

Jan 09, 2018

اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے حوالے سے وکیل صفائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آج تک کے لئے ملتوی کر دی۔ گزشتہ پیر کے روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ فاضل جج نے جب سماعت شروع کی تو گرفتار ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے گواہان حافظ رومان ، عماد یاسر اور حافظ احتشام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ انوار احمد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہماری حد تک گواہان پر جرح کی ضرورت نہیں ہے بعدازاں ملزم ناصر احمد کے وکیل کی عدم پیشی پر جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت ملتوی کی جائے جس پر معزز جج نے گواہان کے بیرون ملک جانے کی درخواست پر وکیل صفائی کو حکم دیا کہ 9 جنوری کو حاضری یقینی بناتے تاکہ گواہان کے بیانات قلمبند کئے جا سکے ۔ بعدازاں عدالت نے مزید سماعت آج 9 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی۔
سماعت ملتوی

مزیدخبریں