اسلام آباد(صباح نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی غیر ملکی دورے پر روانگی کے پیش نظر رواں ہفتے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد مشکوک ہو گیا، وہ 17جنوری تک غیر ملکی دورے میں مصروف رہیں گے۔ ایک افریقی ملک میں اقوام متحدہ کے تحت سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد 12جنوری کو وطن واپس آئیں گے ایک دن کے بعد دوبارہ دورہ تہران پر چلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاک امریکہ تعلقات پر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ ہفتے ہونیوالے اجلاس میں گیارہ، بارہ جنوری کو مزید اجلاس کا فیصلہ کیا گیا جس میں اعلٰی دفاعی حکام کو بریفنگ کے لیے مدعو کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔