شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عبدالجلیل نقوی انتقال کرگئے‘ اٹک میں سپردخاک

لاہور (صباح نیوز) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید عبد الجلیل نقوی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ 26 ستمبر 2010 کو ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد یادگار حسین سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں علامہ شیخ محسن علی نجفی نے پڑھائی، ملی یکجہتی کونسل کے رہنمائوں آصف لقمان قاضی‘ ثاقب اکبر‘ رضا شاہ‘ آغا مرتضی پویا‘علامہ شفا نجفی‘ علامہ سجاد کاظمی‘ علامہ حسنین نقوی‘ علامہ شیخ اسحاق نجفی‘ علامہ ظفر شہانی سمیت تمام مکاتب و مسالک کے علماء کرام ‘ سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مرحوم کو انکے والد مرحوم علامہ شیر علی نقوی کے پہلو میں سہو والی اٹک کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...