اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز بدھ طلب کر لیا ہے۔ قومی سلامتی سمیت معیشت کا جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں ای سی سی اور کابینہ توانائی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مجموعی قومی سلامتی کے معاملات پر غور ہوگا بعض ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشت بھی زیر غور آئیں گی۔