آپ نے نااہل شخص جہانگیر تر ین کو ساتھ بٹھایا ہے صحافی کا سوال‘ طاہرالقادری جواب گول کرگئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال کا جواب گول کرگئے اور پریس کانفرنس ختم کردی۔ صحافی نے سوال کیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب سانحہ ماڈل ٹائون کی آل پارٹیز کانفرنس کا دو پوائنٹ پر ایجنڈا تھا ’’ایک سانحہ ماڈل ٹائون اور دوسرا مجھے کیوں نکالا‘‘ آل پارٹیز کانفرنس میں فوکس مجھے کیوں نکالا پر رہا۔ آپ (ڈاکٹرطاہرالقادری) کہتے تھے کہ عدالت سے نااہل شخص دندناتا پھر رہا ہے جبکہ دوسرا نااہل شخص جہانگیر ترین صاحب جس کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ان کو آپ نے ساتھ بٹھایا ہے، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ اس سوال پر ڈائس پر بیٹھے قائدین جہانگیر ترین کی جانب متوجہ ہوگئے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جواب گول کرگئے اور مختصر پریس کانفرنس پر ہی اس کا اختتام کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...