طاہرالقادری کا کنٹینر تیار، اے سی، ہیٹر فریج، صوفے سمیت دیگر سہولیات موجود

لاہور(آئی این پی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے کنٹینر کی تیاری مکمل کر لی گئی۔ کنٹینر کے ساتھ 10 فٹ چوڑا اور 5 فٹ لمبا اضافی سٹیج بھی جوڑا گیا ہے۔سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی جماعت کے ذمہ داران کو کنٹینر کی تیاری کا حکم دیا تھا جسے تمام سہولتو ں سے آراستہ کر کے مکمل کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کنٹینر میں ائیر کنڈیشنڈ، ہیٹر، صوفے ، فریج سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن