مری(نامہ نگار خصوصی)دو ماہ قبل مری سمیت راولپنڈی کے 66کانسٹیبلوں کا سی ٹی ڈی پنجاب لاہور میں تبادلہ کیا گیا تھا مگر ایک طویل مدت گزرجانے کے باوجود بھی سی ٹی ڈی لاہور نے ان کانسٹیبلوں کی خدمات کو قبول نہیں کیا اور ان کے ٹرانسفر آرڈر معطل کر دیے جس کے نتیجے میں تنخواہ کی عدم ادائیگی کی بناء پر ایسے کانسٹیبلوں کے گھروں والے فاقوں کی شکار ہیں۔اس طرح مری سمیت راولپنڈی کے ان 66کانسٹیبلوں کے کنسلیشن آرڈر ابھی تک ڈی آئی جی ایسٹیبلشمنٹ سے آئی جی پنجاب لاہور آفس سے ابھی تک جاری نہیں ہوے ۔اس طرح ان چھیاسٹھ کانسٹیبلوں کی گزشتہ سال آٹھ نومبر سے تا حال تنخواہ نہیں ملی جبکہ نہ ہی ان کی راولپنڈی میں حاضری ڈالی گئی ۔اس صورت حال سے مذکورہ کانسٹیبم سخت زہنی اور معاشی ازیت کا شکار ہیں ۔ایسے میں اگر متعلقہ دفاتر اگر ان کی راولپنڈی میں حاضری ڈال دیں تو وہ تنخواہ حاصل کر کے فاقہ کشی سے بچ سکتے ہیں ۔
2 ماہ قبل مری کے 66کانسٹیبلوں کا سی ٹی ڈی پنجاب میں تبادلہ ہوا
Jan 09, 2019