مندرہ چوروں کے نرغے میں ،پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے لگی

مندرہ( نامہ نگار) تھانہ مندرہ اسوقت مکمل طور پر چوروں ،ڈاکوئوں کے نرغے میں ہے آئے روز بڑھتی ہوئی چوری کی واردتوں پر اہلیان علاقہ میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مندرہ اور اسکے گرد نواح نواز آباد ،موہڑہ مندو ، ٹھنڈی سڑک ،5مرلہ اسکیم ،ارجن ،مندرہ ،موہڑہ مشراں و دیگر گائوں میں ہر رات چور کامیاب واردات کے بعد غائب ہو جاتے ہیں جبکہ پولیس کے گشت کا نظام انتہائی ناقص ہے شام ڈھلتے ہی دکھلاوے کے لیے چند اہلکارموٹر سائیکلوں پر سوار شہریف شہریوں سے معمولی پوچھ گچھ کر کے چوروںکی واردات کے اوقات میں لمبی تان کر سو جاتے ہیں جس سے ہر روز شہریوں کا لٹنا معمول بن چکا ہے چوریوں کے ساتھ ساتھ اب شہریوں کوموٹر سائیکلوں سے بھی ہاتھ دھونے پڑ رہے ہیں حتیٰ کہ اب تو چوکیدار بھی چوروں کے ہاتھوںلٹ چکے ہیں ۔ گزشتہ رات مندرہ کے چوکیدار اپنے معمول کے مطابق ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اچانک 4/5آدمیوں نے اسے اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور اس سے نقدی ،موبائل چھین لیے اور اسے زود کوب کرنے کے بعد چھوڑ کر فرار ہو گئے عوامی و سماجی حلقوں نے تھانہ مندرہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن