لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ثاقب ظفر نے پنجاب ہیلتھ کمشن کے بورڈ آف کمشنرز کی نامزدگی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) کرامت نذیر بھنڈاری، جی ایم سکندر، چودھری محمد اشرف، پروفیسر میرا فیلبوس، ڈاکٹر طارق بھٹہ پروفیسر عطیہ مبارک خالد، فاطمہ فضل، سینئر صحافی عثمان یوسف اور شہزاد حسین کمشن کے رکن ہونگے۔ 9 رکنی کمشن کی نامزدگی تین سال کیلئے کی گئی ہے۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔