بن غازی (اے این این)لیبیا میں حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترکی سے غیرقانونی طور پر لیبیا میں اسلحہ کی سپلائی کی سازش ناکام بناتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود سے لدا ایک ٹرک قبضے میں لے لیا ہے۔ لیبیائی حکام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ترکی نے مصرات بندرگاہ کے راستے لیبیا میں غیرقانونی طورپر اسلحہ کی سپلائی کی کوشش کی تھی۔ ترکی کا یہ اقدام لیبیا کے جنگجو گروپوں کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔