لندن(این این آئی) گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی صحافی اور کالم نگار جمال خشوگی کے قتل کے بعد سے قطر کے ذرائع ابلاغ نے اس معاملے کے حوالے سے کئی غیر مصدقہ خبریں نشر کیں جن کا مقصد سعودی عرب کو نشانہ بنانا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعتراف قطر کے ٹی وی پر آنے والے ایک مستقل مہمان نے بھی کیا جو برطانیہ میں الاخوان المسلمین کی سرگرمیوں کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
قطرنے خشوگی کے قتل سے فائدہ اٹھایا: الاخوان کے رکن کا اعتراف
Jan 09, 2019