الخلیل: جنگی مشقوں کے دوران نہر میں گرنے سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 زخمی

Jan 09, 2019

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز+ اے این این) قابض صہیونی فوج کی شمالی فلسطین میں ہونے والی مشقوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔ اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 20 کے مطابق اسرائیلی فوج کی الجلیل شہر میں مشقیں جاری تھیں۔ اس دوران چھاتہ بردار بریگیڈ کا ایک اہلکار حیفا کے قرین پانی کی نہر میں تیرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔حماس نے غزہ اور مصر کے درمیان رفح سرحدی گزرگاہ کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ۔

مزیدخبریں